پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایک اہم باب اختتام کو پہنچا۔ آصف علی نے اپنی مختصر مگر یادگار انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی مواقع پر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنے بیان میں آصف علی کا کہنا تھا "میں اپنے تمام مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر اچھے اور برے وقت میں میری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔”انہوں نے خاص طور پر اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے سب سے مشکل لمحے، خصوصاً 2019 کے ورلڈکپ کے دوران جب میں نے اپنی بیٹی کو کھو دیا، ایسے وقتوں میں میرے اہلخانہ اور دوستوں نے جس طرح میرا ساتھ دیا، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ ان کی طاقت اور دعاؤں نے ہی مجھے میدان میں واپس لایا اور مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا،آصف علی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں، تاہم ان شاء اللہ میں اپنی کرکٹ کا شوق جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور مختلف لیگز میں کھیلتا رہوں گا۔

Shares: