ملتان میں پیپلز سیکرٹریٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی ،جیالے شریک چیئر مین پیپلزپارٹی آصف علی زردار ی کیساتھ تصویر بنوانے کیلئے اسٹیج پر چڑھ گئے ۔ کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے آصف علی زراری کے پاؤں میں موچ آگئی ۔،پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کے مطابق آصف علی زرداری کو دھکا لگنے سے پاؤں میں موچ آگئی ،انہوں نے بتایا کہ آصف علی زرداری بلکل ٹھیک ہیں آرام کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ سابق صدر مملکت اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری گزشتہ روز دو روزہ دورے پر ملتان پہنچے تھے۔سابق صدر بلاول ہاؤس ملتان میں رہنماؤں سے ملاقاتیں اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس کی صدارت کی۔