سابق سینیٹر اور مسلم لیگ ن چھوڑنے والے سیاسی رہنما آصف کرمانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ ان کے مطابق یہ کال فون نمبر 03325320375 سے کی گئی، اور کال کرنے والے شخص کا نام اویس ظاہر ہو رہا تھا۔
آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ کالر نے انہیں مسلم لیگ (ن) کے خلاف بیان بازی بند نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے مزید کہا:”اگر مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور مذکورہ شخص ہوں گے۔”آصف کرمانی نے واضح طور پر کہا کہ وہ ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں اور ان کا مؤقف مضبوط ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کریں گے تاکہ قانون کے تحت ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جا سکے۔
رواں برس 21 جولائی کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔آصف کرمانی نے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے نوازشریف کی قیادت والی پارٹی کے سیاسی معاملات سے خود کو دور کر رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے، میاں صاحب، سب اچھا نہیں ہے۔
آصف کرمانی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2013 میں اپنے دور حکومت میں اپنا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کیا تھا، وہ سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اور 2013 میں پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے فعال کردار ادا کیا تھا۔
پی ٹی آئی کا ایک اور گھناؤنا دھندہ،پولیس افسران کیخلاف مہم، ایکشن کی ضرورت
پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام
پولیس لائن حملہ،دہشتگرد کی سوشل میڈیا سے ہوئی بھرتی،سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی
بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد
عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری
سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے،چیف جسٹس








