صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی شکایت تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں تاکہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف زرداری کا علاج اسپتال میں ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی نگرانی میں جاری ہے۔ ان کی صحت کی بہتری کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ اسپتال کے حکام نے صدر کی حالت کو مستحکم بتایا ہے،

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےصدر مملکت جناب آصف علی زرداری کی بیماری پر رابطہ کیا،وزیرِ اعظم نے صدر مملکت کی مزاج پرسی کی،وزیرِ اعظم نے صدر مملکت کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی آپکو جلد صحت کاملہ عطاء کریں.پوری قوم کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں.

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر کی خیریت دریافت کی،اس موقع پر ایاز صادق نے صدر آصف علی زرداری کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی.

Shares: