آصف زرداری کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس دائر

آصف زرداری کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاوَنٹس کیس، آصف زرداری کےخلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا گیا،نیب راولپنڈی نے ہریشن کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس نیب کورٹ میں دائر کیا

نیب راولپنڈی نے ضمنی ریفرنس میں 15 ملزمان کو نامزد کیا،ریفرنس میں ندیم بھٹو، احمد لغاری،علی اکبرابڑو،حسن میمن اوراعجازاحمد شامل ہیں،نامزدملزمان پرٹھٹھہ واٹرسپلائی اسکیم میں خوردبردکا الزام ہے،

نیب کے مطابق ملزمان نےاسکیم کےفنڈجعلی بینک اکاوَنٹس میں منتقل کیے،ہریش کمپنی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی کے طورپرکام کررہی تھی.

واضح رہے کہ ہریش کمپنی کے مالک ہریش ولد کالومد نے دو کروڑ تین لاکھ باون ہزار روپے ادائیگی کرکے پلی بارگیننگ کرلی ہے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔

سماعت کے موقع پر ملزم ہریش نے عدالت میں بیان دیا کہ میرا ریفرنس نمبر 5 میں نام ہے، ضمانت قبل از گرفتاری پر تھا، 20.3 ملین کا الزام تھا، جو ادا کردیے ہیں، جس پر میری رضامندی شامل ہے۔ چیئرمین نیب نے درخواست منظور کرلی ہے، عدالت بھی منظور کرے۔ دو پے آرڈر دیئے ہیں، جو کہ میرے اکاؤنٹ کے ہیں۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ پلی بارگین کے بعد بھی سزا یافتہ ملزم کی طرح ہوں گے، کیا آپ جانتے ہیں کہ 10 سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔ جس پر ملزم نے کہا کہ میں سب جانتا ہوں اور الیکشن لڑنا بھی نہیں چاہتا ہوں۔

عدالت نے پھر استفسار کیا کہ آپ پر الزام کیا تھا؟ ملزم نے جواب دیا کہ مجھ پر غیر قانونی ٹھیکہ اور غیر معیاری مٹیرل لگانے کا الزام تھا، جس پر جج نے کہا کہ توبہ کریں اور آئندہ کوئی غلط کام نہ کریں، یہ عوام کا پیسہ ہے۔

عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست قبول کرلی اور ریفرنس میں ملزمان کی فہرست میں سے ملزم کا نام نکال دیا اور کیس سے بری کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم نے بیان حلفی جمع کرادیا، ملزم تمام قواعد و ضوابط کا پابند ہوگا۔

Comments are closed.