کراچی: سابق صدر آصف زرداری نے اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کی ہر تقریر سیاست کے بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے۔
باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کی-
منظور پشتین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی بقا ہمارے اداروں سے ہی ہے اور افسوس کہ ایک شخص نے اس ملک کو گالیوں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے، اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے اور وہ کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوان اور افسران اپنی جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں اور ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہیں۔
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نعروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں لگنے والے نعرے نامناسب تھے، ہم سب نے ملک بھر میں دہشت گردی کی آگ کا سامنا کیا ہے، ہم سب دہشت گردی کی آگ کا شکار ہوئے، ہمارا خاندان، عام شہری بھی دہشت گردی کا شکار ہوئے۔
ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا…
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کے سپاہی دہشت گردی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں، ہماری فوج کے سپاہی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ہمیں سیاست کرتے ہوئے ضرور سوچنا چاہیےکہ نعرے لگاتے وقت شہدا کےخاندانوں کو تکلیف نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن اور دوسری تنظیموں کے لوگ بھی نعرے لگارہے تھے، میں نے جیسے ان کا جواب دیا تھا، وہ نامناسب تھا، بہتر طریقے سے جواب دیا جاسکتا تھا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کے دوران وکلا نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کے لیے نعرہ بازی کی تھی –
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آپ وہاں جا کر احتجاج کریں جو ان کو رہا کر سکتے ہیں جس پر آج بلاول بھٹو نے اپنے رویے پر ندامت کا اظہار کیا ہے-