آصف زرداری کی دھمکی، وزیراعظم نے اہم اجلاس کیا طلب

0
33

آصف زرداری کی دھمکی، وزیراعظم نے اہم اجلاس کیا طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں اور ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی تحریک سمیت سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ،

اجلاس میں معاشی میدان میں حکومتی کامیابیوں سے ترجمانوں کو آگاہ کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماﺅں اور ترجمانوں کو گائیڈلائنز بھی دیں گے

اجلاس میں کرونا کی صورتحال پر بھی غور و خوض کیا جائے گا، اجلاس کے بعد ممکنہ طور پر بریفنگ دی جائے گی

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ جلسے میں سابق صدر آصف زرداری نے دھمکی دی تھی کہ ہم نے مشرف کو ایوان صدر سے نکال دیا تھا یہ وزیراعظم کیا چیز ہے، مجھے رہا کریں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے،

آج کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پھر اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا،اپوزیشن جو مرضی کر لے کسی قسم کی ڈیل یا این آر او نہیں ہو گا ، وزیراعظم عمران خان دو روز قبل ایک تقریب میں کہہ چکے ہیں کہ لٹیروں کو این آر او دینا ملک سے غداری ہو گی.

Leave a reply