پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ میر مرتضی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مبینہ قاتل آصف زرداری کو پھانسی دی جائے. پی پی شہید بھٹو گروپ کی جانب سے اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی جارہی ہے جبکہ قبل ازیں مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ایک بیٹی کے طور پر آصف زرداری کی گرفتاری میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ، یہ میرے پیارے ابو جان کو واپس نہیں لا سکتی ، جنہیں میں نے اپنے سامنے وفات پاتے ہوئے دیکھا تھا” ۔
As a daughter, I await only God's justice: that no one again will suffer the violence and pain that was inflicted on my father Murtaza, his six comrades and their families, when they were assassinated nearly 23 years ago.
— fatima bhutto (@fbhutto) June 10, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر پی پی شہید بھٹو کی جانب سے سوشل میڈیا پر آصف زرداری کو مرتضی بھٹو کے قتل کے جرم میں سزا دینے سے متعلق پوسٹرز شیئر کئے جارہے ہیں جبکہ مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیٹی ہونے کے ناطے، میں صرف خدا کے انصاف کا ہی انتظار کر سکتی ہوں کہ کوئی بھی اس درد اور تشدد سے نہ گزرے جو کہ میرے باپ مرتضیٰ بھٹو ، ان کے چھ ساتھیوں اور ان کے اہل خانہ کو اس وقت برداشت کرنا پڑا تھا جب انہیں 23 سال پہلے قتل کیا گیا تھا .
یاد رہے کہ مرتضیٰ بھٹو 20 ستمبر1996 کو کراچی میں اپنے گھر کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے جس کا الزام پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی طرف سے آصف زرداری پر عائد کیا جاتا رہا ہے.