آصف زرداری نے درخواست ضمانت کی سماعت سے قبل عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

0
46

آصف زرداری نے درخواست ضمانت کی سماعت سے قبل عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاوَنٹس کیسز، آصف زرداری درخواست ضمانت پر سماعت کل ہوگی

سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے کل حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز سینے میں درد کی وجہ سے ضیا الدین اسپتال میں داخل ہوں ،

8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کل 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کریگی

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری دل کے عارضے سمیت شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ سال پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کو عارضہ قلب ہے، ان کے دل میں تین سٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں، جبکہ انہیں ’آئی سکیمک‘ نامی بیماری بھی ہے، جس میں دل کو خون اور آکسیجن کی کافی مقدار مہیا نہیں ہوتی۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

درخواست میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر زرداری کو بلڈ پریشر، ذیابیطس، سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کا مرض بھی لاحق ہے۔ اس کے علاوہ ان کو ریڑھ کی ہڈی میں بھی ایک سے زیادہ لمبر اور سرویکل سپونڈی لوسز جیسی تکالیف ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کی صحت بارے خبر آ گئی

Leave a reply