آصف زرداری نے ن لیگ کو "ماموں” بنا دیا، اہم شخصیت کا انکشاف

0
40

آصف زرداری نے ن لیگ کو "ماموں” بنا دیا، اہم شخصیت کا انکشاف

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏آج بھی سینیٹ میں اپوزیشن نے ڈرامہ کرنےکی کوشش کی ،‏گزشتہ روزبھی اپوزیشن نے ڈرامہ کرنےکی کوشش کی تھی،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‏واویلااورالزام تراشی عکاس ہے یہ شکست سےگھبرارہے ہیں،‏ایوان کی کارروائی کی کوریج کے لیے کیمرے پہلے سے کام کررہے ہیں،‏پہلے بھی اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے،‏جیت بھی ہوتی اورہاربھی ہوتی ہے،‏الیکشن جمہوری عمل ہے،زندگی موت کامسئلہ نہیں ،‏چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کنفرم اسلام کی جنگ ہے،؟ ‏سینیٹ الیکشن ایمان وکفرکی جنگ نہیں،‏سینیٹ الیکشن کےعمل کوپرامن رکھناچاہیے،‏مقدس ایوان کاتقدس پامال کرنےکی کوشش کی گئی،

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ‏اپوزیشن کا ہرپچ پرمقابلہ کریں گےاورشکست فاش دیں گے،‏چاہتےہیں ایوان کاتقدس بحال رکھاجائے،‏الزام تراشیوں سے باہر نکلیں اور مقابلہ کریں،‏آج پی ڈی ایم کا بیانیہ ہارے گا،‏آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کوماموں بنایا ہے،

Leave a reply