پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ نام نہاد تبدیلی کی دعویدار حکومت نے محنت کشوں کے اٹھائیس ارب روپے لوٹ لئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزدور ڈے پر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، زرداری نے کہا کہ سیلکٹڈ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنالیں لیکن مزدوروں کا استحصال بند کریں، پیپلز پارٹی مزدوروں کی طاقت ہے اور مزدور پیپلز پارٹی کی طاقت ہیں، پیپلز اپرٹی مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی ،آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کا قیام عمل میں لائی تھی،تاکہ حکومتی صنعتی اداروں میں محنت کشوں کی حصے داری ہو۔ حکومت مزدوروں کے اٹھائیس ارب واپس کرے