آصف زرداری پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
احتساب عدالت اسلام آباد میں پولیس شہدا کی بیواؤں کیلئے مختص پلاٹ میں غبن کیس کی سماعت ہوئی
سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے نیب ریفرنس چیلنج کر دیا نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کے بعد یہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، احتساب عدالت اسلام آباد نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا احتساب عدالت اسلام آباد نے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی .
قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی، آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک، نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث آصف زردادی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی احتساب عدالت اسلام آباد نے کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج کو پیش کیا گیا واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کو آج فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا
احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 18نومبرتک ملتوی کر دی گئی،وکیل فاروق نائیک، نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ،نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی ،نیب نے عدالت میں کہا کہ احتساب عدالت آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کرے،آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کی ایک روزہ حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکر لی گئی.
قبل ازیں احتساب عدالت کراچی میں غیرقانونی بھرتی ریفرنس کی سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی گئی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماوں کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے جارہے ہیں ،مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ،اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے ،حکومت آج تک توشہ خانہ کےتحائف کا جواب نہیں دے سکی،حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنےآرہی ہیں،حکومت چوری چھپانے میں کوشاں ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا،الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے ،نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے ،جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے،ڈالر میں اضافہ اور روپیے میں کمی کیوں ہورہی ہے ؟ فوری اور شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،