اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بحرین کے سفیر کی آج ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران صدرمملکت اوربحرین کے سفیرنے سیاسی، اقتصادی اورتجارتی شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زوردیا،صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اوربحرین کے درمیان مضبوط روابط خطے میں استحکام اورتعاون کے فروغ میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔
بحرین کے سفیرنے بھی تعلقات کو وسیع کرنے اورمشترکہ منصوبوں پرکام کرنے میں پاکستان کیساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی،دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، تعلیم، صحت اورثقافتی تعلقات بڑھانے پر بھی بات کی، ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اورمستقبل میں مزید مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








