پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ضمنی انتخابات کے لیے صدر مملکت آصف علی صدر کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں ریٹرننگ آفسر (آر او) کے آفس پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی خالہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ این اے 207 پر 21 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا، آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی ہے۔آر او نے کہا کہ این اے 207 سے ایم کیو ایم کےسجاد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
یاد رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدرمملکت آصف علی زرداری منتخب ہوئے تھے، صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے یہ نشست خالی کردی تھی اور اپنی خالی ہونے والی سیٹ پر آصفہ بھٹو کو نامزد کیا تھا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved