آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی،اب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا حکم آچکا ہے ،حکومت وضاحت کرے یوٹیلیٹی ا سٹورز بند کررہی ہے یا نہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے آصفہ بھٹو کے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ کیا ،ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا ،کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جارہا ہے،اب یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے،ہم یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہونے دینا چاہتے،اسپیکر قومی اسمبلی نےرانا تنویر حسین کو ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی کے ارکان کی ایک ملاقات رکھیں۔

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھادی

نوید قمر نے کہا کہ بتایا جائے حکومت کی کون سی بات پر یقین کریں، ایم کیو ایم رکن سید حفیظ الدین کا کہنا تھا یوٹیلیٹی اسٹورز کی اچانک بندش غلط فیصلہ ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز کو دوبارہ بحال ہونا چاہئے۔

پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی،پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔

وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے،تیل کے ذخائر موجود ہیں مگر ابھی تیل کمپنیوں کی تلاش کا کام شروع کرلیں، اس کے بعد درست بتاسکیں گے،سوئی گیس سے بڑے 3 گیس فیلڈ دریافت ہوئے ہیں حیدرآباد میں تیل و گیس کی تلاش کا کام شروع کیا جاچکا ہے چین اور امریکا کے پاس وہ ٹیکنالوجی ہے جو تیل و گیس کی موجودگی جلد بتادیتی ہے۔

جشن آزادی: کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، ٹریفک پلان جاری

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پوچھا کہ حکومت بتائے کہ ٹرمپ کہہ رہا ہے کہ ایک دن پاکستان بھارت کو تیل برآمد کرسکتا ہے ہمارے وزیر کہہ رہے ہیں کہ ابھی پتا چلے گا کہ پاکستان کے پاس تیل و گیس کے کیا ذخائر ہیں کیا امریکی صدر بھارت کو کچھ منوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ایسے ٹوئٹ کررہے ہیں؟۔

پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکا کے علاوہ بھی کچھ دیگر ممالک کو تیل کی تلاش کے مواقع دیئے جائیں گے؟، جس پر وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ مختلف تیل کمپنیوں کو مواقع دیئے جائیں گے۔

Shares: