وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر سختی سے تردید کر دی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر دفاع کے استعفیٰ سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج ایک بیان میں ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے استعفیٰ کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جن کی اب سرکاری سطح پر تردید کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد
کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت، نئی بسیں بھی تاخیر کا شکار
ممکنہ حملوں کی اطلاعات، بھارتی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ