میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے بالی وڈاداکار شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا گانا گنگنا نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-
باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے مشہور گانے ’آنکھوں میں تیری‘ کے چند بول گنگنارہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGaNtqBpTkI/?igshid=rwul80ycxgq4
گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں اس گانے کو محسوس کرسکتا ہوں کیونکہ یہ میرے بچپن کا پسندیدہ گانا ہے۔
عاصم اظہر کی خوبصورت آواز میں شاہ رخ خان کے اس گانے نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں اور ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اُن کی پوسٹ کو دو لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے-
واضح رہے کہ فلم ’اوم شانتی اوم ‘سال 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
دیپیکا پڈوکون نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ سےبالی وڈ میں اپنےکیریئر کا آغاز کیا تھا جسے باکس آفس پر بےحد سراہا گیا تھا شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اس فلم میں ارجن رام پال، شریاس تلپاڈے اور کرن کھیر بھی اہم کرداروں میں شامل تھے-