پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔
عاصم اظہر نے اداکارہ و ماڈل میرب علی سے تین سالہ منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پہ منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیاعاصم نے اسٹوری میں فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز او دوستوں کاحق ہے۔
عاصم اظہر نے بتایا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی، ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے،انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں، اس معاملے کو اتنی ہی عزت دیں گے جتنی اس کو شروعات میں ملی تھی۔’
دونوں نے نہ صرف ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے بلکہ ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر بھی اب دونوں کے انسٹاگرام پر نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ 2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی 20 مارچ 2022 کو ایک مشترکہ پوسٹ میں میرب علی کے ساتھ اچانک منگنی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیا،اس سے قبل عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوع گفتگو رہ چکی ہے بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔