عاصم اظہر نے اپنا پہلا ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کر دیا

معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنا پہلا اسٹائل ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کردیا

عاصم اظہر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ اور معروف ٹی وی اداکارہ گل رعنا کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں عاصم اظہر ایک ہاتھ میں ایوارڈ تھامے والدہ کے ساتھ بہت ہی خوش نظر آرہے ہیں انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کی دعا ہو تو سب کچھ ہے بہت سا پیار امّاں یہ ایوارڈ آپ کے لیے


عاصم اظہر کی اِس تصویر پر ماہرہ خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی جبکہ ماڈل مہرین سید نے ماشاء اللہ کہتے ہوئے مبارک دی اور لکھا اللہ تمہیں خوش رکھے لو یو

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں اداکار و ماڈل ہانیہ عامر ان کو ایوارڈ دے رہی ہیں گلوکار نے تصویر کے کیپشن میں ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کو ایوارڈ پیش کرنے والا سب سے بہترین ہو


اس پر کامیڈین اداکار ایاز سامو نے کمنٹ کیا کہ ’میرا بھائی بہت بہت مبارک ہو جبکہ ہانیہ نے لکھا بہت بہت مبارک ہو

عاصم اظہر کی خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کی ویڈیو وائرل


عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ہانیہ عامر اُن کو ایوارڈ دے رہی ہیں، عاصم اظہر نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ اپنی والدہ کے ساتھ ساتھ اُن تمام ماؤں کے نام کر رہے ہیں جو سنگل مدر ہوکر اس معاشرے میں مشکلات کا سامنا کرکے اپنے بچوں کی اچھی پرورش کر رہی ہیں
https://www.instagram.com/p/B7x4vRCFD8d/?igshid=1l75rzwa46j43
گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا پہلا ایوارڈ ہم نے یہ کرلیا یہ میرا ایوارڈ نہیں ہے بلکہ آپ سب کا ہے شکریہ

اُن کی اس پوسٹ پر گلوکار عُزیر جیسوال اور ونی ٹھکر نے بھی مبارکبادی جبکہ ایاز سومو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا یہ چیز مجھے آپ پر فخر ہے بھائی

Comments are closed.