![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/10/2390401-rasheedxx-1666456488-651-640x480-1.jpg)
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم اور ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کے لئے اہم قراردے دیا۔
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا۔
جنرل عام منیرکادورہ چین انتہائی اہم ہےجو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین کرےگاحکومت عدلیہ کودھمکیاں دینےکےبجائےآئین وقانون کااحترام کرےورنہ یہ آئین اورقانون کےشکنجےمیں پہلےہی خودآچکےہیں الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنےسےبہترہےفضل الرحمان وہاں لےجاکرمارےگاجہاں کوئی نہیں بچائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2023
انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کو دھمکیاں دینے کے بجائے آئین و قانون کا احترام کرے ورنہ یہ آئین اور قانون کے شکنجے میں پہلے ہی خود آچکے ہیں، الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہتر ہے، مولانا فضل الرحمان وہاں لے جا کر مارے گا جہاں کوئی نہیں بچائے گا۔
زرداری بلاول کووزیراعظم دیکھناچاہتاہےلیکن اپریل کےمہینے میں غربت کےہاتھوں ٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں41لوگوں نےخودکشی کی جبکہ کل6لوگوں نےخودکشی کی ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کےاندرعیدالفطرکی نمازاداکی زرداری نےناکامی کاساراملبہ شہباز شریف پرڈال دیاہےخود نیک پروین بن کربیٹھ گیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2023
شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں41 لوگوں نے خودکشی کی جبکہ کل 6 لوگوں نے خودکشی کی،ساری شریف فیملی نےگھر کی چار دیواری کے اندر عیدالفطر کی نماز ادا کی،زرداری نے ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پرڈال دیا ہے خود نیک پروین بن کر بیٹھ گیا۔
الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہےگابلاول نہ ساری دنیاسے5ڈالر امدادلایا نہIMF سےمسئلہ حل کرایاعدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہےشہبازشریف وزیرداخلہ وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں قوم یوم نجات کی تیاری کریں عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دےگا اور ساری قوم سڑکوں پرہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2023
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو ہو کر رہے گا، بلاول نہ ساری دنیا سے 5 ڈالر امداد لایا نہ آئی ایم ایف سے مسئلہ حل کرایا، عدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہے،شہبازشریف وزیرداخلہ وزیرقانون اور مولانا فضل الرحمان سامان باندھ لیں، قوم یوم نجات کی تیاری کریں، عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دے گا اور ساری قوم سڑکوں پر ہوگی۔