ورجینیا میں امریکی فوجی جنرلز کے سامنے خطاب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ چند روز قبل وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان یہاں موجود تھے اور فیلڈ مارشل "بہت اہم شخصیت” ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بیان کیا کہ فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے لاکھوں جانیں بچائیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپس کے تنازعے کو روک کر ٹرمپ نے بڑے جانی نقصان سے بچایا۔ صدر نے مزید کہا کہ یہ بات فیلڈ مارشل نے موجود حلقے — جن میں دو جنرل بھی شامل تھے — کے سامنے کہی تھی اور ان کی اس تعریف کو انہوں نے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
ٹرمپ نے ذکر کیا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں نے امن معاہدے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگوں کو روکنے کے لیے انہوں نے تجارت کو ایک ذریعہ بنایا، اور پاکستان و بھارت سے کہا کہ جنگ روکیں اور تجارتی معاہدے کریں۔ ٹرمپ نے ماضی میں ہندوستان و پاکستان کے تنازعے کے دوران طیارے گرنے کا واقعہ بھی دوبارہ یاد دلایا۔
جنگ بندی منصوبہ،ٹرمپ کا حماس کو الی میٹم








