حکومتِ پاکستان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین فوجی عہدے پر ترقی دے دی، وزارتِ دفاع کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں جنرل سید عاصم منیر کی شاندار عسکری قیادت، معرکۂ حق "آپریشن بنیان مرصوص” میں کلیدی حکمت عملی اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے پر ان کی خدمات کو سراہا گیا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر آرمی چیف کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی، جو پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزازی رینک ہے۔

دوسری جانب کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا، جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔فیلڈ مارشل کا رینک پاکستان کی عسکری تاریخ میں نایاب حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل صرف جنرل ایوب خان کو 1959 میں فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی دی گئی تھی۔ جنرل سید عاصم منیر پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل بن گئے ہیں۔

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

یورپی یونین اور برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، شیڈو فلیٹ اور مالیاتی ادارے شامل

سندھ کابینہ اجلاس، ٹریفک اصلاحات، عدالتی نظام میں بہتری، اور سماجی ترقی کے اہم فیصلے

پاکستان کا امارات کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

Shares: