امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک اچھا اور متاثر کن انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شخصیت مثالی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہیگ میں نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اجلاس میں کئی مثبت پیش رفت ہوئی ہیں، اور اب فوجی ساز و سامان پر مزید رقم خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے دیگر رکن ممالک کو بھی دفاعی اخراجات میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے انتہائی کامیاب رہے، اور آئی اے ای اے کے مطابق ایرانی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کامیاب سیز فائر کرانے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ امن کے قیام کے لیے جو ممکن ہو سکا وہ ہم نے کیا۔ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید جنگ اب ختم ہو چکی ہے، دونوں ممالک جنگ سے تھک چکے تھے اور اب جنگ بندی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی تباہی کے تجزیے میں صرف اسرائیلی انٹیلی جنس پر انحصار نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی اور امریکا نے اس قدر تیزی سے حملہ کیا کہ ایران کو جوہری مواد منتقل کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات چیت متوقع ہے اور معاہدے پر دستخط بھی ہو سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے قطر میں امریکی ایئر بیس ’العدید‘ پر ایرانی حملے کو ناکام بنانے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ بیس پر داغے گئے تمام 14 ایرانی میزائل تباہ کر دیے گئے۔اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرینی صدر سے جنگ بندی پر بات نہیں ہوئی، تاہم روسی صدر پیوٹن سے یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر گفتگو کی جائے گی۔
سندھ میں 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ پر پابندی