اسکردو جانے والی بس دریائے سندھ میں گر گئی، ہلاکتوں کا خدشہ، ریسکیو کے لئے پاک فوج سے مدد طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے دریائے سندھ میں گرگئی۔

کوچ روندو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، کوچ میں پچیس افراد سوار تھے۔ بیس افراد کے جاں بحق ہونے کا‌خدشہ ہے جبکہ واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈی سی اسکردو کے مطابق ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ریسکیوکے لیے پاک آرمی کی ہیلی کاپٹرکی بھی مدد لی گئی ہے.

ڈی سی اسکردو کے مطابق مسافر کوچ پنڈی سے سکردو جا رہی تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں، میں خود ریسکیو کاموں کی نگرانی کر رہا ہوں، پاک فوج سے بھی ریسکیو کے لئے مدد طلب کی گئی ہے جس کے بعد پاک فوج کے ہیلی ریسکیو کے لئے پہنچے ہیں،حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں.

Shares: