سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ )سابق ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری اسلم مڈھانہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ضلعی صدر تحریک انصاف اور امیدوار این اے 83 چوہدری اسامہ غیاث میلہ کی مکمل سپورٹ کا اعلان کردیا گذشتہ روز جنرل ریٹائرڈ احمد نواز سلیم میلہ سابق سیشن جج احمد نواز رانجھا، سابق ایم پی اے اویس اسلم مڈھانہ، سابق تحصیل ناظم بختیار میلہ کی موجودگی میں چوہدری اسلم مڈھانہ نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور اسامہ غیاث میلہ کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا یاد رہے چوہدری اسلم مڈھانہ علاقہ کے بزرگ سیاست دان اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھی سمجھے جاتے تھے وہ متعدد بار ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں جبکہ ان کے فرزند اویس اسلم مڈھانہ بھی سابق ایم پی اے ہیں

Shares: