اسلام آباد،کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا شورومز کے خلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سی ڈی اے اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں کے شورومز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ، باغی ٹی وی کے مطابق سیکٹر ایف 10،بلیو ایریا،جی 8 میں مختلف شورومز کو سیل کر دیا گیا،شورومز کے مالکان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی طرف سے اس طرح کی کاروائیاں معمول بن گئی ہے جس کی وجہ سے انکا روزگار متاثر ہو رہا ہے،شورومز مالکان نے کل بروز جمعہ 3 بجے سی ڈی اے کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف پریس کانفرنس کر کے احتجاج کی کال دینے کی دھمکی دی ہے، شورومز مالکان کا مطالبہ ہے سی ڈی اے انکے شورومز کو کھولنے کی اجازت دیں،دوسری جانب سی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی ہدایت پر عمارتوں اور دکانوں کے مالکان کو اشتہارات کے ذریعے متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی جائیدادوں کو غیر منقولہ استعمال کی اجازت نہ دیں، خاص طور پر کار شو رومز کے لیے۔ ترجمان نے کہا کہ اب تک ہم نے اسلام آباد میں 117 جائیدادیں سیل کی ہیں جہاں کاروں کے شو رومز کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شو رومز کے مالکان نہ صرف مختلف بازاروں میں پارکنگ کی جگہ پر قبضہ کر رہے ہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔