اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں سمیت "ڈکیت” گرفتار

0
33

اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں سمیت "ڈکیت” گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائیاں جاری ہیں،ایس ایچ او تھانہ گوجرخان عمران عباس اور انکی ٹیم نے پانچ رکنی بین الاضلاعی نقب زن منگا گینگ گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا الیکڑونکس، بیٹریاں، اجناس، موٹریں، ٹائر، نقدی، زیر استمعال اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لیا گیا،ملزمان دن کے وقت ریکی کرتے اور رات کو نقب زنی کی وارداتوں میں گھروں اور دوکانات کو لوٹ لیتے ہیں۔ ملزمان نے پنجاب بھرکے اضلاع میں نقب زنی کی درجنوں وارداتیں کرنےکا انکشاف کیا۔

ایس ایچ او گوجر خان کا کہنا ہے کہ ملزمان سےتفتیش کےدوران مزید وارداتوں کو ٹریس کرکےبرآمدگی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان میں نقب زن گینگ کا سرغنہ منگا خان، طارق، جمشید، پرویز اور ذوالفقار شامل ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے نقب زن گینگ کو ٹریس آوٹ کرنے پر گوجرخان پولیس کو شاباش دی.

راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں،گوجرخان پولیس نے مرشد گینگ کے دو سرگرم رکن گرفتار کر لیے،
ملزمان منصور احمد اور محمد عدنان سےرائفل 44 بور، پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ملزمان اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے۔

ایس پی صدر ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ مرشد گینگ کےدیگر ارکان کو بھی جلد گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے گا۔کسی بھی شخص یا گینگ کو دہشت کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا۔ سی پی او راولپنڈی کی طرف سے گوجرخان پولیس کو شاباش دی گئی اور ٹیرر گینگز کےخلاف کریک ڈاون جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی.

Leave a reply