اسلحہ لائسنس فیس میں اضافہ

0
109

اسلحہ لائسنس کی پراسسنگ فیس میں اضافہ
تفصلات کے مطابق 2015 کو پنجاب میں آرمز لائسنس اتھارٹی والے پرانے مینوئل بک لائسنس کی جگہ کمپیوٹرائزد لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کی مد میں پرانے مینوئل بک لائسنس کی پراسسنگ فیس 1450 روپیہ بذریعہ یو بی ایل او منی وصول کی جاتی تھی مگر اب تبدیلی کی بدولت نئی پراسسنگ فیس 1624 روپیہ مقرر کر دی گئی ہے ہے جبکہ اسلحہ لائسنس کی سرکاری فیس فی سال 1000 روپیہ الگ سے ہے 2015 سے اب تک لاکھوں لائسنس پراسسنگ میں ہیں تاہم لائسنس جمع کروانے والوں کو نادرہ کی جانب سے ایک عارضی لائسنس ایشو کیا گیا ہے جس پر کسی قسم کے اسلحہ کی خریدو فروخت نہیں صرف ایمونیشن حاصل کی جا سکتی ہے ملک بھر سے اب تک لاکھوں لائسنس جعلی قرار دیئے جا چکے ہیں اور ابھی لاکھوں لائسنسوں کی پراسسنگ ہونی باقی ہے جعلی قرار دینے گئی لائسنس ہولڈروں کا کہنا ہے کہ ہم نے لائسنسن اسحلہ ڈیلروں سے بنوائے ہیں جنہوں نے ہمیں دو نمبر لائسنس بنا کر دیئے لہذہ گورنمنٹ کو چائیے کہ اسلحہ ڈیلروں اور دیگر لائسنس بنانے والے مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں نئے اسلحہ لائسنس فراہم کیئے جائیں تاکہ ہم بھی اپنے جان و مال کی حفاظت کی خاطر اسلحہ رکھ سکیں
یاد رہے پراسسنگ فیس ہر سال یاں ہر پانچ سال بعد دوبارہ لائسنس رینیو کروانے پر نئے سرے پر وصول کی جاتی ہے جبکہ فی سال 1000 روپیہ سالانہ لائسنس فیس ہے لائسنس ہولڈر کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک کیلئے لائسنس رینیو کروا سکتا ہے

Leave a reply