آسمانی بجلی کی پیشگوئی کرنے والا پہلا ڈیٹیکٹر پاکستان میں نصب

کراچی میں بیک وقت ایک شارٹ اورایک لانگ رینج ڈیٹیکٹرنصب کیا جائےگا
0
196
karachi

کراچی: آسمانی بجلی کی پیشگوئی کرنے والا پہلا ڈیٹیکٹر پاکستان میں نصب کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے، 25 ڈیٹیکٹرزچین نے پاکستان کو تحفے میں دیے ہیں کراچی میں بیک وقت ایک شارٹ اورایک لانگ رینج ڈیٹیکٹرنصب کیا جائےگا جو سمندرکی جانب سے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی اطلاع کا حامل ہوگا بارشوں کے سسٹم کی گرج چمک دوران بالا فضأوں میں آسمانی بجلی کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

منصوبے کے تحت ملک بھرمیں 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرزنصب کیے جائیں گےآسمانی بجلی گرنے کے واقعات کا جمع کردہ ڈیٹا مستقبل میں غیرمعمولی موسمیاتی حالات کے دوران معاون ثابت ہوگاچین کی طرف سے تحفے میں دیے گئے آلات انسٹیٹوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ چائنیزاکیڈمی آف سائنسزنے تیارکیے ہیں۔

کالاش: تاریخ میں پہلی بار آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع

کلائمٹ چینج کی وجہ سےغیرمعمولی سرگرمیوں مثلاً زمین و سطح سمندرکی حدت بڑھنے، طوفانوں میں اضافےاور آسمانی بجلی گرنے کے بڑھتے واقعات بھی شامل ہیں، ماضی قریب و بعید میں تیزبارشوں کے دوران تھرپارکر میں بجلی گرنے کے متعدد واقعات قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اورمویشیوں کی ہلاکت کا سبب بن چکے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

محکمہ موسمیات کے مطابق ہر ڈیٹیکٹر 100 مربع کلومیٹر میں آسمانی بجلی کے گرنے کی پیشگی اطلاع دے سکتا ہے، اب تک پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع کا جدید نظام موجود نہیں تھا، ان آلات کی قیمت 10 لاکھ امریکی ڈالرز (28 کروڑ 40 لاکھ روپے ) کے لگ بھگ ہے۔

مکہ مکرمہ میں بارشیں، جبل النور سرسبز ہوگیا

Leave a reply