کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کے تنازعات کے حل کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس میں ملازمین کو شریک نہیں کیا گیا ۔
باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق محکمہ صحت نے جناح اسپتال ،این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی ۔پانچ رکنی کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری ہیلتھ کو بنایا گیا تھا ۔دیگر ممبران میں وفاقی حکومت ،ایگزیکٹوڈائریکٹر جی پی ایم سی ،این،آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی شامل ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی اور فنانس بھی بطور ممبر شامل ہیں ۔سیکرٹری صحت نے 15 نومبر کو ملازمین کے حل کے لیے میٹنگ طلب کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کا نوٹس جے پی ایم سی ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال ہی نہیں کیا گیا ۔اسٹاف کو میٹنگ سے دور رکھنے کی وجہ سے نوٹس نہیں جاری کیا گیا تاکہ ملازمین میٹنگ میں اپنے خدشات اور مسائل سے آگاہی نہ دیں۔چند ملازمین کو اس وقت میٹنگ میں شریک کیا گیا جب وفاقی حکومت کا نمائندہ میٹنگ سے جا چکا تھا۔
گورنرسندھ 5 روزہ غیر ملکی دورے پرروانہ
کپڑوں کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس،کمپیوٹر ایل سی ڈیزاسمگل کی کوشش ناکام
مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ








