پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا-
باغی ٹی وی :اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا،دوران حلف نومنتخب ارکان کے ایوان میں آنے پر مہمان گیلری میں بیٹھے لوگوں میں نعروں کا مقابلہ ہوا،ن لیگی ارکان کے ایوان میں آنے پر شیر شیر کے نعرے لگائے گئے اور شور شرابا بھی ہوا، پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن ممتاز علی چانگ کی ایوان آمد پر جئے بھٹو، ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔
حلف اٹھانے والوں میں سعید اکبر نوانی،عدنان افضل چٹھہ شامل ہیں جبکہ ملک ریاض اور چوہدری محمد نواز نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، اس کے علاوہ ممتاز علی چانگ، احمد اقبال چوہدری سمیت دیگر نومنتخب ارکان نے بھی حلف اٹھایا-
بھارتی وزیر داخلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا آفتاب احمد خان نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمے ہیں کلیم اللہ اور کنول سمیت دیگر لوگوں کو لوٹا گیا، ٹک ٹاک فورس نے چادر اور چار دیواری کی پامالی کی، آئی جی نے وزیر اعلیٰ کو ایسی وردی پہنائی تو پولیس نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا اسپیکر چیمبر میں گفتگو کی کہ کسی ممبر پر پرامن احتجاج پر ریڈز نہیں ہونی چاہئیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیس ایکشن کے خلاف کمیٹی بنانے کا حکم دے دیتے ہوئے ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ مانگ لی،اسپیکر ملک احمد خان نے حکم دیا کہ کتنے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، رپورٹ پیش کی جائے۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آئی جی نے مجھے بتایا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ نہیں مارا صوبائی وزیر کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا اور جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگائےمجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ چھاپوں کے متعلق کل مکمل تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کردوں گا-