پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نےسید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سےدرخواست دائرکردیدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے، ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سےکاغذات کی جانچ پڑتال کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن ہوئے، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بن چکے، اب الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کوئی متاثر ہو تو وہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے،درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں سے متعلق وزیراعلیٰ کو کل طلب کیا ہے۔
دیوار کے پیچھے جو قوتیں ہمیں کنٹرول کرتی ہیں فیصلے وہ کریں اور منہ ہمارا …
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی پر ازخود نوٹس لے لیاہے الیکشن کمیشن نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کرنے پر نوٹس جاری کیا الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ طلب کیا ہے، اس ضمن میں جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن پیش ہوکر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ترک فوج کے کمانڈر کی ملاقات
دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں علی امین گنڈاپورسمیت تمام ملزمان کو کیس سے باعزت بری کردیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بنی گالا میں درج مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے کی ،مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ ’وقوعے میں زخمی ہونے والا بندہ ملک سے باہر ہے‘، عدالت نے مدعی کو ہدایت دی کہ ’اس کی سکائپ آئی ڈی دیں‘،عدالت نے سکائپ کے ذریعے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت جاری کیں،عدالت کی جانب سے بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا، وکیل مدعی نے کہا کہ ’علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے،نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے‘، عدالت نے محمد ولید سے استفسار کیا کہ’ اس مقدمے میں آپ نے راضی نامہ کرلیا ہے؟‘محمد ولید نے بیان دیا کہ ’جی میں نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے‘۔