خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ) ملگری استاذان ضلع خیبر کے صدر گلاب دین آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر میں اساتذہ، بالخصوص ینگ ٹیچرز کی بڑی تعداد میں شمولیت ہمارے حوصلے مزید بلند کر رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس خیبر میں صدر ملگری استاذان تحصیل جمرود عثمان گل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی نائب صدر خیبرپختونخوا رحمت شاہ آفریدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، اساتذہ کے مسائل اور حقوق کے حصول کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملگری استاذان نے میرٹ اور اصولوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے انتظامیہ سے بھی شفاف فیصلوں کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے غریب ملازمین کے حقوق پر کٹوتی جبکہ اشرافیہ کے مراعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

اجلاس میں نئے شامل ہونے والے اساتذہ برہان الدین قاری، محمد زبیر DM، محترم خان DM، اشتیاق الرحمن CT، راحد محمد CT، ہارون خان PSHT، عبد المالک PST، نور سید PST، معروف خان PST، انزل PST اور عدنان پرویز PST کو خوش آمدید کہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔

Shares: