اسلام آباد: چین نےپاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔اطلاعات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سفیر رونگ نونگ نے بدھ کووفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی،وزیر خزانہ نے جمہوریہ چین کے سفیر کا خیرمقدم کیا،اس موقع پر دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں مزید وسعت دینے کے دستیاب مواقعوں پر غور کیا گیا۔
صدرمملکت عارف علوی سےاوآئی سی کے نمائندہ برائےسائنسی تکنیکی تعاون کی ملاقات
چینی سفیر نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے کیے جانے والے پالیسی اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کے اختتام پر چینی سفیر کے مسلسل تعاون اور معاونت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو سراہا۔
ننکانہ : باباگورونانک یونیورسٹی میں کلاسز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
دوسری طرف ینک دولت پاکستان نے مالی سال 2021-22ء کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر اپنی سالانہ رپورٹ آج جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 22ء میں پاکستان کی معیشت نے مسلسل دوسرے سال لگ بھگ 6 فیصد کی حقیقی جی ڈی پی نمو حاصل کی۔ یہ نمو وسیع البنیاد تھی کیونکہ زراعت اور صنعت دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا جس کے اثرات شعبہ خدمات تک پھیل گئے۔ تاہم نمو کا منبع چونکہ بدستور صَرف پر انحصار رہا اور پیداواریت میں بہتری سست رہی اس لیے پاکستان عالمی معیشت کے منفی حالات سے اثر پذیر رہا۔ لہٰذا مالی سال 22ء کے دوران منفی عالمی اور ملکی حالات کے نتیجے میں معاشی عدم توازن دوبارہ نمودار ہوا۔