استعفیٰ دیا،سپیکر کے پاس پیش ہوں گا یا نہیں؟ ن لیگی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سرداراورنگزیب نلوٹھا نے اپنا استعفیٰ سپیکر کو بھجوانے کی تردید کی ہے
رکن اسمبلی سردار اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپیکر کو موصول ہونے والا استعفیٰ بوگس اور اس پر دستخط جعلی ہے جس کا مقصد پی ڈی ایم تحریک کو کمزور بنانا ہے،اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے انہیں تاحال کوئی نوٹس نہیں ملا ہے، نوٹس ملنے پر بھی وہ سپیکر کے روبرو پیش نہیں ہوں گے
دوسری جانب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ارسال کردہ نوٹس میں لیگی رکن کو استعفیٰ کی تصدیق کیلئے سپیکر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ7دنوں کے اندر پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کا استعفیٰ منظور کرلیا جائیگا۔
مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے
سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ
عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ
لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان
پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ
مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی
لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع
سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج
13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ
شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں مسلم لیگ ن کے منتخب ارکان نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال کئے ہیں تاہم خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن سردار اورنگزیب نلوٹھا کا استعفیٰ پارٹی قیادت کی بجائے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو موصول ہوگیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ ترجمان کے مطابق لیگی ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھا کا استعفیٰ سپیکر مشتاق احمد غنی کو بذریعہ ڈاک موصول ہوا تھا جس پر اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اورنگزیب نلوٹھا کوسات روز میں ذاتی حیثیت میں سپیکر کے روبرو پیش ہوکر استعفیٰ کی تصدیق کرنے کا کہا گیا ہے بصورت دیگر انکا استعفی منظور کر لیاجائے گا,
پی ڈی ایم کے استعفے، پہلا استعفیٰ سپیکر کو مل گیا، کب منظور ہو گا؟