باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا
نجیب ہارون کا تعلق کراچی سے ہے نجیب ہارون نے حکومتی کارکردگی سے مایوس ہو کر اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا ہے
نجیب ہارون نے استعفیٰ میں کہا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونےکے باوجود نہ اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکا اور نہ ہی شہر کراچی کے لیے کچھ کر سکا
It’s with a heavy heart that I’ve tendered my resignation from the @NAofPakistan to PM @ImranKhanPTI. It’s been 20 months and have not been able to improve either my constituency nor my hometown #Karachi and in good conscience can not justify being in this position. pic.twitter.com/6A2n2TUQ5b
— Muhammad Najeeb Haroon محمد نجیب ہارون (@MNajeebHaroon) April 17, 2020
نجیب ہارون کراچی سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی رکن ہوں پھر بھی فیصلوں میں شامل نہیں کیا جاتا،انہوں نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے