آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ایک چھکے کی مدد سے 6 گیندوں پر 11 رنز بنائے لیکن 3 اوورز میں جب سکور 24 رنز تھا تو وہ مدوشانکا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔سری لنکا کے مدوشنکا نے اپنے اسی اوور میں ٹیم کو ایک اور کامیابی دلائی اور تجربہ کار بلے باز سٹیو سمتھ کو صفر پر پویلین بھیج دیا، انہوں نے 5 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔مچل مارش اور مارنس لیبوشین نے 24 رنز پر دو اہم وکٹیں گرنے کے بعد تیسری وکٹ کے لیے اچھی شراکت قائم کی اور ٹیم کو کسی حد تک دباؤ سے باہر نکالا۔
سری لنکا کے باؤلرز نے آسٹریلیا کو پریشان کیے رکھا اور لیبوشین کو شروع میں ہی امپائر نے آؤٹ قرار دیا تھا لیکن بلے باز نے ریویو لیا جو ان کے حق میں گیا اور یوں آسٹریلیا ایک بڑے نقصان سے بچ گیا۔مچل مارش رواں ورلڈ کپ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بن گئے تاہم وہ طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 52 رنز بنانے کے بعد 81 کے سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکن اوپنرز نے شاندار اننگز کا آغاز کیا، پہلی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپننگ پارٹنر کسال پریرا 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے،سری لنکا کی تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان کسال مینڈس 9 سکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ سدیرا سمارا وکراما کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،32 ویں اوور میں میچ کو بارش کے باعث روکنا پڑا، 28 منٹ کے وقفے کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا، بارش کے بعد سری لنکا کی جانب سے بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، 178 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری جب دھننجایا ڈی سلوا 7 سکور بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ دونیتھ ویلالگے 2 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا نے دو میچوں میں مسلسل شکست کے بعد ورلڈ کپ 2023 میں بالآخر سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔
سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا۔سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں وکٹ اچھی رہے گی ، اس لیے پہلے بیٹنگ کرنا بہتر ہوگا، کرونارتنے اور کمارا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، داسن شناکا زخمی ہونے کے باعث نہیں کھیل رہے ، ہماری کوشش ہو گی کہ 280 سے 300 سکور بنائیں۔
آسٹریلیا کے کپتان کا کہناتھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، ہم نے پچھلے کچھ دنوں میں بہت ٹرین ہوئے ہیں اور باقیوں نے بھی خود کو بہتر کیاہے ، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔
Shares:








