اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ماہرِ فلکیات ہمایوں افضل بٹ کے نواسے نوافل فاروق نے لندن یونیورسٹی پلے مواتھ (University of Plymouth) سے اکاؤنٹنگ و فنانس کی ڈگری نمایاں نمبروں کے ساتھ حاصل کر کے اپنے والد ڈاکٹر محمد فاروق اسلم، خاندان اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

اس سے قبل ان کے بڑے نواسے باصل فیصل بھی وچ یونیورسٹی (Wych University) سے سائبر کرائم کی ڈگری حاصل کر کے پاکستان اور اپنے خاندان کا نام روشن کر چکے ہیں۔

ہمایوں افضل بٹ نہ صرف فلکیات کے میدان میں اپنی تحقیق کے باعث جانے جاتے ہیں بلکہ ایک خوش نصیب نانا بھی ہیں، جنہوں نے اپنے بچوں اور نواسوں کی تعلیم و تربیت میں خصوصی کردار ادا کیا۔ ان کے نواسوں کی یہ کامیابیاں ان کی محنت، رہنمائی اور خاندانی علمی روایت کا ثبوت ہیں۔

ادبی، علمی اور سماجی حلقوں سمیت اہلِ اوکاڑہ اور دوست احباب نے ہمایوں افضل بٹ اور ان کے خاندان کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

"نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی”

Shares: