مزید دیکھیں

مقبول

آسیہ اسحق کی پی ٹی آئی شرپسندوں کے واٹر پمپنگ اسٹیشن جلانے کی مذمت

ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کی جانب سے شاہ فیصل کالونی نمبر 4 کے واٹر پمپنگ اسٹیشن کی سپلائی میں آگ لگانے کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی کےمطابق انہوں نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں شاہ فیصل کالونی کے بڑے حصے کے رہائشیوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کر دیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کیلئے پی ٹی آئی کے شرپسند کونسلر اور اس کے تمام ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دیں۔ لوگوں کو پانی کیلئے پریشان کرنا یزیدی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، واقع میں عوامی جذبات بھڑکا کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

آسیہ اسحاق نے واٹر بورڈ کے افسران سے جلد از جلد پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اور دہشتگردی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔نیز صوبائی حکومت رمضان المبارک میں اس دہشت گردی کے واقعے کا نوٹس لے اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پبلک پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنائے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کو تحفظ فراہم کرے۔

کراچی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو روند ڈالا

کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط

ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کیلیے فوجی پروازیں معطل