پیرمحل : سندھیلیانوالی ڈکیتوں کے نشانے پر، شہری پولیس سے نالاں
پیرمحل باغی ٹی وی (وقاص شریف نامہ نگار) سندھیلیانوالی ڈکیتوں کے نشانے پر، محلہ اسرار نگر میں ڈکیتی کی دو وارداتیں، شہری پولیس سے نالاں
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی کے محلہ اسرار نگر میں ڈاکوؤں نے اندھیر نگری مچا دی، دیدہ دلیری سے دو گھروں میں گن پوائنٹ پر واردات کرکے لاکھوں لوٹ لئے،اسرار نگر شفقت بھٹی آڑھتی کے گھر داخل ہو کر ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر 16 لاکھ روپے نقدی آدھا تولہ سونا 20 تولے چاندی 3310 موبائل لے گئے ،افضل جٹ لائن مین کے گھر والوں کو باندھ کر گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے نقدی 6 تولے سونا کپڑے Vivo y 20 موبائل واپڈا ملازم کا سرکاری موبائل سام سنگ بھی لے گئے واردات تقریبا 3 گھنٹے جاری رہی ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان پلاح نفری کے ہمراہ مصروف کاروائی ہے
چند مہینے وقفہ کے بعد ڈاکو سندھیلیانوالی میں بڑی ڈکیتی کرنے میں کامیاب ہوئے گئے ہیں، ڈکیتی کی واردات تین گھنٹے جاری رہی، پولیس اس وقت کیوں نہیں پہنچ سکی، عوام میں سوالات اٹھ گئے