باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز )سید والا میں اتائی ڈاکٹرانسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن خاموش،
ننکانہ صاحب محکمہ صحت کی غفلت کے باعث نواحی قصبہ سید والا اور ننکانہ کے مختلف علاقوں میں عطائیت کی بھرمار اتائی ڈاکٹر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک سے نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ سید والا میں ضلعی محکمہ صحت کے افسران کی مبینہ غفلت کے باعث جگہ جگہ پر اتائی ڈاکٹروں نے اپنے کلینک بنا رکھے ہیں اور لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں , اتائی ڈاکٹر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ، قصبہ سیدوالا کے مین بازار سمیت دیگر علاقوں میں اتائی ڈاکٹروں نے ڈگری یافتہ ڈاکٹرز کے نام لکھوا کر اتائیت کا کام کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق مین بازار میں محمود کلینک کے نام سے قائم اتائی ڈاکٹر سلیم مبینہ طور پر سرکاری میڈیسن بھی اپنے کلینک پر فروخت کر رہا ہے اتائی ڈاکٹر سلیم کئی بار لوگوں کو غلط میڈیسن اور انجکشن لگا کر زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا کر چکا ہے اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مبینہ طور پر محکمہ ہیلتھ کے متعدد افسران اور ملازمین بھی وصولی کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر راشد خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ اتائیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاۓ اور ان کےکلینکس کو بھی سیل کیا جاۓ اور مقدمات کا بھی اندراج کیا جاۓ جبکہ اس غیر قانونی کام میں ملوٹ ملازمین کے خلاف بھی کارروائی عمل لائی جاۓ

Shares: