اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات
اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہماری سیریز پی آئی اے کریش پر چل رہی ہے، آج جمعرات ہے اور 28 مئی ہے، کچھ اہم باتیں بتانی ہیں، پی آئی اے کی ایئر بس کے بارے میں جو جو ہوا،اور سب سے بڑھ کر اس میں مزید انکوائری کو فرج کرنے کی کوشش کی جائے.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے پائلٹ کی گفتگو سن لی، اس کی کچھ باتیں سمجھ نہیں نہیں آ رہی، پائلٹ کو آئیڈنٹی فائی کر دیا اے ٹی سی نے کہ یو آر ہاٹ اینڈ ہائی،تو اسکے باوجود پائلٹ کہہ رہا ہے کہ میں نے آنا ہے،اب دنیا کے جتنے اچھے ایئر پورٹس ہیں وہاں پر اگر کوئی پائلٹ اس طرح کی حرکت کرے تو وہ ہائی جیکنگ کے مترادف ہو گا اور اس پائلٹ پر فوری طور پر جو کاروائی شروع ہو گی وہ ہائی جیکنگ کی ہو گی کیونکہ اس نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کے احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی درد والی بات ہے، ایوی ایشن میں قانون ہیں، اور وہ ریلیکس نہیں ہیں، اگر وہ کسی ایک کے لئے ریلیکس ہو جائیں تو بہت زیادہ لوگوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اب ہو کیا رہا ہے، مجھے ایک بار بڑی عجیب لگ رہی ہے، پائلٹ کی وائس ریکارڈنگ کو میں نے بار بار سنا تو اس میں ایک جگہ ایک بات مجھے سمجھ نہیں آئی جب وہ پائلٹ کو کہتا ہے کہ ٹرن لیفٹ زیرو ون اینڈ زیرو اور اسکے بعد کہتا ہے کہ کنفرم اف یو گو ٹو پیلی لائنز، اس وقت ایسی کونسی بات ہوئی تھی کہ اے ٹی سی پائلٹ کو یہ کہہ رہا ہے؟ یا پائلٹ نے اس کو بتایا کہ لینڈنگ گیئر یا سسٹم میں کوئی پرابلم ہو رہی ہے یا کوئی مسئلہ ہے میں نے تو یہ بات ریکارڈنگ میں نہیں سنی، اگر کسی نے سنی ہے تو مجھے بتا دیں
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ وائس ریکارڈنگ جو نکلی ہے یہ یقین سے تو نہیں سکتا لیکن اس میں مجھے مسنگ لگ رہی ہے، یہ وائس ریکارڈنگ ایڈٹ ہو کر مخصوص مقصد کے لئے نہیں نکلی، تا کہ میں ، آپ اور باقی سب پائلٹ کے اوپر ہی سو فیصد بلیم کریں، بلیم تو بنتا ہے ہائلٹ پر، جب اے ٹی سی کی پہلی وارننگ کو نہیں مانا تو وہ عام الفاظ میں ہائی جیکنگ کا مترادف ہو گیا، کرائم، ریچ آف ایس او پی الفاظ کا چناؤ بہت مشکل ہے،
وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل
ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں
امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے
سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات
جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہم سب یہ بات کر رہے تھے کہ شاید طیارے ٹکرائے، انجن فیل ہوئے، یہ متوقع لگ رہی تھیں، لینڈنگ گیئر نہیں کھلا، اس میں کوئی مسئلہ ہوا، اب اے ٹی سی کی ریکارڈنگ ہر گروپ میں آئی، اے ٹی سی کی کی بات چیت کس کے درمیان ہے ایئر ٹریفک کنٹرولر اور پائلٹ کے درمیان ہے، پائلٹ تو آگے چلا گیا، اللہ تعالیٰ اسکے لئے آسانیاں کرے ، دیگر افراد کے لئے بھی لیکن یہاں پر فوری ریکارڈنگ باہر آئی، ایئر ٹریفک کنٹرول سے وائرس ریکارڈنگ نکالی کس نے، کیا وہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے نکالی، اس کے سپروائیزر نے نکالی، کسی غیر متعلقہ فرد نے نکالی ،کسی نے فون پر ریکارڈ کی، سول ایوی ایشن نے آج تک اس کی تحقیقات کا حکم نہیں دیا، اور اگر دیا ہے تو اس کا مجھے نہیں پتہ، ہو سکتا ہے کہ اس ویڈیو کے بعد کوئی تحقیق کرنا شروع کر دیں، سول ایوی ایشن نے اس پر کسی کو سسپینڈ نہیں کیا، کسی کو شوکاز نوٹس نہیں کیا، اسکا مطلب ہے کہ سول ایوی ایشن نے قبول کیا کہ نارمل سی بات ہے، ٹاپ سیکرٹ چیز ہے، ان کی تحویل میں ہے وہ نکلتی ہے، موبائل فون پر ایئر ٹریفک اور پائلٹ کی گفتگو سنی جا سکتی ہے، ایسا ہوتا ہے، سائنس ترقی کر گئی ہے لیکن آپ کر تو رہے ہیں اس کو ریکارڈ کرنا اور پھر مطلب کی چیزیں لینا ،سول ایوی ایشن نے تو یہ بھی نہیں کہا کہ ہم نے نہیں لی یا ہم نے ریلیز نہیں کی، سول ایوی ایشن نے اسکی تردید بھی نہیں کی اور مانا بھی نہیں، بس چپ کر کے بیٹھ گئے،سول ایوی ایشن کے ایئر پورٹ کے پاس کریش ہو رہا ہے،انکی ذمہ داری ہے لیکن وہ مسافروں کو نکالنے کے لئے بھی نہیں گئے، ریسکیو کے لئے بھی نہیں گئے
چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟
پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آفرین ہے علاقے کے ان لوگوں پرجو وہاں جمع ہوئے اور کرونا کی پرواہ نہیں کی، انہوں نے لوگوں کو نکالا،اور ریسکیو کا کام کیا، پانی لانا شروع کر دیا، سب کچھ اپنے آپ شروع کیا، پی آئی اے وہاں کب پہنچا،پی آئی اے نے ریسکیو مین ضرور حصہ لیا لیکن کیا ڈی جی سول ایوی ایشن پر یہ ذمہ داری ہے یا کسی اور کے اوپر ہے، کیا ایئر ٹریفک کنٹرولر کی وائس جو تحقیقات کے لئے مین سٹینڈ پوائنٹ بنے گی اسکو لیک کرنے کے لئے اجازت لی گئی، اگر اس پر کوئی شوکاز نہیں ہوا، کوئی ایف آئی آر نہیں کٹی، گرفتار نہیں ہوا تو میں سمجھتا کہ سپیریئر نے اسے اجازت دی ہے اور سپیئریئر کا مطلب یعنی بات جاتی ہے ڈی جی سول ایویشن تک،
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی
کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف
دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے
جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
لاہوری ..رنگ باز کیوں؟ سنئے اہم انکشاف مبشر لقمان کی زبانی
نواز شریف اور زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے، اہم انکشافات سنئے مبشر لقمان کی زبانی
بس بہت ہو گیا،یہ نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا، کیوں؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں،اور میں تو کورٹ میں جاؤں گا ایک شہری کی حیثیت سے اور ڈی جی سول ایوی ایشن پر کرمنل چارج کروں گا کہ اس نے ایئر کرافٹ کریش کی تحقیقات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور انہوں نے یہ چیز لیک آؤٹ کی، مجھے وائس ایڈٹ لگ رہی ہے،ایک دم سے اسےکنٹرولر کہتا ہے کہ تم نے لینڈنگ نہیں کرنی، اور پائلٹ کہہ رہا ہے کہ نہیں ہم مینج کر لیں گے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری چیز جو خوفناک ہے کہ امریکہ میں ایک آزادنہ ایجنسی نے تحقیق شروع کر دی ہے کہ کیا یہ دہشت گردی کا واقعہ تو نہیں تھا. ٹی وی پر جو انٹرویوز آ رہے ہیں وہ چونکا دینے والے ہیں، فرسٹ افسر کا بھائی انٹرویو دے دیتا ہے کہ میرے بھائی کو تو شہادت کا شوق تھا اور وہ شہید ہونا چاہتا تھا اور وہ روزے کی حالت میں تھے، ذمہ داری اپنی پوری کردی، پائلٹ کے والد عجیب سی باتیں بتا رہے ہیں کہ وہ آئے اور بیوی کو اور سب کو 5 ، 5 ہزار عیدی دی ، پھر وہ واپس آئے اور اپنی بیوی کو زیادہ عیدی دی،اور وہ نماز ،روزے کے پابند تھے، وہ آدمی عیدیاں دے رہا ہے،یہ جمعہ کا واقعہ ہے اور عید اتوار کو متوقع ہے، ان بھائی صاحب نے اسی فلائٹ کو کراچی سے لاہور روزے سے پہلے واپس لے کر آنا تھا،افطاری سے پہلے اس نے لینڈ کرنا تھا ،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال میں کیا ایک اس تحقیق کو کیا جا سکتا ہے کہ پائلٹ کے جو ملنے والے ہیں انکے فون ریکارڈ اور انکے گھر میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر کو تحویل میں لیا جاتا اور اس پر تحقیق ہوتی، کیونکہ جب کوئی حادثہ ہوتا ہے اور سو افراد کی موت ہوتی ہے، آپ زیرو انٹیلی جنس پر چلتے ہیں، تحقیق کرنے لگیں تو کچھ نہیں پتہ، ہر ایک سائیڈ سے اور جو شواہد مل رہے ہوتے ہیں اس کو شامل کر لیتے ہیں، جہاز فضا میں پھٹ گیا، اس میں ایئر ٹریفک و دیگر کیا کہتے ہین، کیا جہاز کا انجن گر گیا؟ ساری بات کو دیکھتے ہیں کہ کیا کیا ہو سکتا ہے لیکن یہاں پر ایک واٹس ایپ گروپس میں اے ٹی سی کی بات چیت پائلٹ کے ساتھ شیئر ہوتی ہے،ڈی جی سول ایوی ایشن کس قسم کی ایکٹوٹیز میں ملوث ہیں؟ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کئی ڈائریکٹر کے کردار پر یا انکے ایس او پیز توڑنے پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب سوالیہ نشان یہ بھی اٹھ رہے ہیں کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اسے کیوں نہیں کہا کہ تم کلیئر نہیں ہو، اور پھر اس کو ٹاور کے حوالے کیوں نہیں کیا،جب وہ نیچے آ گیا تھا، کیا اسکو اپنا کام نہیں آتا تھا، کیا وہ اسوقت کچھ اور کر رہا تھا ، کیا اس کو بھی روزہ لگ رہا تھا،تحقیقات جب ہوتی ہیں تو یہ بڑی دردناک بات ہے کہ کسی کو بھی نہیں چھوڑنا چاہئے، کسی کا بھی نام آ رہا ہے، جس کا بھی لنک بنتا ہو اس سے تحقیق ہونی چاہئے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ سے جس کا بھی لنک بنتا ہے اس حوالہ سے ہرچیز ڈاکیومنٹ ہوتی ہے اور چارج شیٹ بننا شروع ہو جاتی ہے، کیا پائلٹ پر چارج شیٹ کی گئی،اس نے اے ٹی سی کے احکامات کو نظر انداز کی، کیا اے ٹی سی پر چارج شیٹ بن گی اس نے وائس ریکارڈنگ کو لیک کیا، کیا سول ایوی ایشن کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی جی پر کرمنل چارج ہو گئے کہ انہوں نے اس چیز کا نوٹس نہیں لیا کہ یہ چیز کیسے باہر گئی، یہ کسی اور کے اختیار میں نہیں تھا
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کاک پٹ کا وائس ریکارڈر آج مل گیا ہے،اسکے بعد اب پتہ چلے گا کہ کیا بات ہوئی تھی، اب میرے پاس ایک اور لسٹ ہے وہ بڑی خوفناک ہے ، کس کس پائلٹ کے نام پتہ ہیں کہ یہ پائلٹ فلائٹ کر رہا ہے تو آپ نے اس کے جہاز میں نہیں جانا کیونکہ انکے لائسنس سوالیہ نشان ہیں کہ انہوں نے جائز طریقے سے لئے یا 15 ،15 لاکھ روپے دیئے.
ترقی کا نیا دور، وہ چیزیں جو ہماری زندگیاں بدل دیں گی،سنیں مبشر لقمان کی زبانی