پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پشاور انسداد دھشتگردی عدالت میں 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان پیش ہوئے، عدالت نے تینوں گرفتار ملزمان کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔پولیس کے مطابق ملزم عبد المتین ، عبد الغنی اور صالحین پر 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ ملزمان نے احتجاج کے دوران تختہ بیگ میں ایف سی چوکی پر حملہ کیا اور بارہ گیٹ چوکی کو مسمار کیا۔ پولیس کے مطابق دوران احتجاج مذکورہ ملزمان نے آرمی اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا۔
ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
