اے ٹی سی ملتان میں چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی ملتان میں چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا
عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے دونوں کیسز میں ملزمان کو بری کردیا،ملزماں کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، اغوا سمیت دیگر مقدمات درج تھے،ملزمان میں غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی، اسحاق عرف ساقی شامل تھے
قبل ازیں 24 جنوری کو بھی چھوٹو گینگ کےمرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو سمیت4ملزمان کو بری کر دیا گیا،انسداددہشت گردی عدالت ملتان نےملزمان کوشک کا فائدہ دے کر بری کردیا،ملزمان کے خلاف پولیس پرفائرنگ اوردھماکہ خیز موادبرآمدگی کامقدمہ درج تھا.
گزشتہ برس ماہ جولائی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 298/298 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے مقدمہ میں گرفتار ایک ملزم کو مجموعی طورپر 308سال قید کی سزا سنائی۔
ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت حسین نے ضلع راجن پور کے تھانہ بنگلہ اچھا کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو اور دیگر 2ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 298/298سال قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ مقدمہ میں گرفتار ایک ملزم غلام رسول کہو کو مجموعی طورپر 308 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے مقدمہ میں گرفتار دیگر تین ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سال 2011میں تھانہ بنگلہ اچھا کے علاقہ میں قائم پولیس پکٹ پر حملہ کیا تھا، فائرنگ سے اے ایس آئی ندیم مزاری اور آصف لانگری شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان نے 8پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا بھی کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ 2016میں کچہ کے علاقہ آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے آگے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی تھی,
پاک فوج کو گرفتاری دینے والے چھوٹو گینگ کےمرکزی ملزم کو عدالت نے کیا بری