سینئر پاکستانی اداکارہ اور خوبصورتی کی پہچان عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ ان کے حالیہ تبصرے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”میری شادی خطرے میں ہے“، کے بعد سوشل میڈیا پر ہمدردی کے پیغامات اور حتیٰ کہ شادی کے رشتوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے نے حال ہی میں اپنے ایک بیان کے باعث سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میرے شوہر کو مجھ سے شکایت ہے کہ میں شوبز کی دنیا میں مصروف ہونے کہ وجہ سے انہیں وقت نہیں دے پارہی ہوں اور میری شادی خطرے میں ہے۔
انہوں نے تجزیاتی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا: میری شادی پر میرے پچھلے بیان کے بعد اتنی زیادہ ہمدردی ملی ہے کہ میرے ڈی ایم رشتوں سے بھر گئے ہیں،میں اس توجہ سے لطف اندوز ہو رہی ہوں، اسی لیے میں نے یہ روایتی سرخ لباس پہنا ہے، کبھی کبھار شوہروں کو تناؤ میں رکھنا بھی اچھا ہوتا ہے،خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے،اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ سوشل میڈیا کو کس طرح ذہانت سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اپنے پیغام کو مؤثر انداز میں پہنچانے کا ایک زبردست ذریعہ ہے۔
پلوامہ حملےاور مودی کی کرپشن کو بےنقاب کرنیوالے سابق گورنر کی پراسرار موت
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور صارفین کی جانب سے عتیقہ اوڈھو کی خوبصورتی، ذہانت اور جاذب نظر انداز پر خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں،بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ عتیقہ اوڈھو وقار، خوبصورتی اور شائستگی کی علامت ہیں اور وہ کسی بھی عمر میں رشتے حاصل کر سکتی ہیں۔
اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا








