لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال ہے اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج بھی قوم کی خدمت میں مصروف ہیں، سیلابی صوتحال کے دوران میڈیا کا کردار مثبت رہا تاہم کچھ لوگوں نے سیلابی کیفیت کو سنجیدہ نہیں لیا اور سیلاب پر سیاست کرنا نامناسب ہے، ہیڈ محمد والا پر پانی کی صوتحال کنٹرول میں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائیویٹ کشتیوں کے زائد معاوضے پر نوٹس لے لیا ہے اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کشتیاں سرکاری نگرانی میں چلائی جائیں گی، پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان متاثرین سے ہزاروں روپے مانگ رہے ہیں تاہم اب پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان کو ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی-
انہوں نے کہا کہ متاثرین سے لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، ملتان میں 319 کشتیاں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، اور گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کا واقعہ سامنے آیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر جلالپور کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور مکرم خان کو نیا اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالہ تعینات کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جلالپور پیروالا میں صورتحال سنگین ہے۔ تاہم ریسکیو اور انخلا کا عمل جاری ہے حکومت کی کوتاہی کی نشاندہی کریں تاکہ ہم ازالہ کریں، پنجاب میں سیلاب کے باعث 4 ہزار سے زائد موضع جات اور 42 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے تقریباً 22 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےسیلابی صورتحال میں 17 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اور 396 ریلیف اورمیڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔
آٹے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹے کی سرکاری قیمت کو ہر حال میں لاگو کیا جائے گا اور مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے خانیوال میں گندم بروقت منتقل نہ کرنے پر خراب ہوئی، آٹے کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پنجاب میں گندم کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں اور نہ ہی گندم کی قیمت میں کمی آئی ہے، آٹے کی قیمت کو آویزاں کرنا لازمی ہے ، نہ کرنے پیرا فورس کوکارروائی کی ہدایات دی ہیں، گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کمانے نہیں دیا جائے گا۔