ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

روس سے گندم لانے والا بحری جہاز پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے منگوایا گیا ہے
Flour

لاہور: پنجاب میں فی کلو برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ روسی گندم آنے کے بعد ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق روس سے گندم لانے والا بحری جہاز پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے منگوایا گیا ہے جس کی قیمت 279.50 ڈالر فی میٹرک ٹن ادا کی گئی ہے اس جہاز کے آنے سے گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے منگوائی گئی گندم آٹا ملز کو 92 روپے کلو کےحساب سے فراہم کی جائے گی جس سے مارکیٹ میں عام صارف کو سستا آٹا دستیاب ہو سکے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں فی کلو برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے،لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے کمی سی560روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپےکمی سی373 روپے فی کلو رہی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 272 روپے فی درجن رہی ۔

عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

ادھر محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنےکا اختیار کین کمشنر کو دے دیانگران صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دینے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لی جائے گی اور چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی جبکہ ہ سٹہ بازی میں ملوث شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور سٹہ بازی کی سزا 3 سال قید با مشقت ہو گی۔

پاکستان کے لیےچین کا نیا سفیر نامزد

اس حوالے سے سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنےکا نیا قانون قابل عمل ہے، امید ہے کہ اسٹیک ہولڈرز صارفین کے مفاد میں فیصلہ کریں گےچینی کی نئی قیمت یقیناً موجودہ قیمت سےکم ہو گی۔

Comments are closed.