ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) پنجاب حکومت فی الفور ہسپتالوں میں اطباء اور ہومیو ڈاکٹرزتعینات کرے-حکیم عبدالمنان شاکر قریشی
تفصیل کے مطابق نیشنل کونسل فار طب کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی اور نیشنل کونسل فار ھومیوپیتھی کے صدر ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ کی اسلام آباد دفتر نیشنل کونسل فار طب میں ھونے والی اھم ملاقات اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے پر اتفاق رائے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کے زمہ داران سے اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کو حقوق دلانے کے لئے سیکرٹری ہیلتھ سے مذاکرات کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق رائے حکیم عبدالمنان شاکر قریشی چیف آرگنائزر بزم قرشی جنوبی پنجاب و ممبر مرکزی مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرنس اس ملاقات کا خیر مقدم کرتے ھوئے کہا پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی کے اپنے ٹاسک سے آگے بڑھتے ھوئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کی سیٹوں کو پنجاب کے محکمہ صحت کی یارڈ سٹک سے نکال کر پاکستان بھر کے اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز میں اضطراب پیدا کر دیا ھے انہوں نے کہا پاکستان میں پہلے ھی بیروزگاری اور مہنگائی کا طوفان آچکا ھے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس غیر مقبول اقدام سے تعلیم یافتہ افراد اور مستند اطباء کرام و ھومیوپیتھک ڈاکٹرز میں سخت بے چینی پیدا ھو چکی ھے حکیم عبدالمنان شاکر قریشی نے کہا ھے کہ پنجاب حکومت کو فی الفور اپنے غیر مقبول فیصلے کو واپس لے اور پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے تاکہ غریب عوام کو بنیادی صحت کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے سستا ، فطری طریقہ علاج اور مابعد اثرات سے پاک طریقہ علاج سے مستفید کیا جا سکے
پنجاب حکومت فی الفور ہسپتالوں میں اطباء اور ہومیو ڈاکٹرزتعینات کرے-حکیم عبدالمنان شاکر قریشی
