عاطف اسلم جلد اپنی نئی پیشکش ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کریں گے

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم دوران رمضان اپنی خوبصورت آواز میں ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کریں گے۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے اپنی نئی پیشکش’سلامِ عاجزانہ‘ہ سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کیں تصاویر میں عاطف اسلم کو دیگر کاسٹ کے ہمراہ سلام پیش کرتے اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، عاطف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سلام عاجزانہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں رمضان کریم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی تصاویر شئیر کیں اور رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی-

عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے یہ کلام علی پرویز اور نعمان جاوید کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے۔

عاطف اسلم کی پوسٹ پرمداح ان کی نئی پیشکش کے جلد ریلیز ہونے کے حوالے سے بھی خاصے پرجوش نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم اپنی سُریلی آواز میں اذان، تاجدارِ حرم اور اسماءالحسنیٰ ریلیز کرچکے ہیں۔

Comments are closed.