خیبر پختونخوا حکومت، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو دوسرے کیس میں نوٹس جاری

atif khan

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اختلافات، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو طلبی کا ایک اور نوٹس بھجوا دیا گیا،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور پی ٹی آئی سرکار اپنے ہی رہنما کو طلبی کے نوٹس بھجوا رہی ہے

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو اینٹی کرپشن نے ایک اور نوٹس بھجوایاہے ،فضل گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی مردان کے حوالے سے عاطف خان کو انکوائری کے لئے طلب کر لیا گیا ، نوٹس نمبر 937-2/SIW/ACE، مورخہ 31/10/2024 ، فضل گارڈن مردان کے حوالہ سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اشتہار میں ظاہر ہونے والے آپ کے نام سے متعلق وضاحت دی جائے،کاروبار چلانے میں ملوث ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک، زمین کی ملکیت سے متعلق تفصیلات دی جائیں کیونکہ یہ الزام ہے کہ مذکورہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی یعنی فضل گارڈن نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے۔پابندیوں کے باوجود زرعی زمین کو رہائشی زمین میں غیر قانونی طور پر تبدیل کیا گیا،نجی سوسائٹی یعنی فضل گارڈن کی ترقی کے لیے سرکاری فنڈز کا استعمال کیا گیا

قبل ازیں عاطف خان کو مالم جبہ کیس میں بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر عاطف خان کا کہنا تھا کہ یہ نوٹس اس لئے ملا کیوں کہ میں تنقید کرتا ہوں، میں مزید بولوں گا، پارٹی اور صوبے کا جہاں نقصان ہوگا،وہاں تنقید کروں گا،سب کو پتہ ہے نوٹس کس کے کہنے پر آیا، پارٹی کو نقصان خان کو نقصان ہے، اس قسم کی چیزوں سے ہم نکل آئے ہیں، اس سے کیا ہو گا بلکہ اگلا بندہ سوچ دکھا دیتا ہے نیب نے بھی اس میں انکوائری کی تھی اور بند کر دی تھی، 2014 میں پرویز خٹک وزیراعلیٰ تھے، میں تو اس وقت وزیر بھی نہیں تھا، اعظم خان اس وقت سیکرٹری سیاحت تھے، اس وقت یہ نوٹس بھیجنا سب کو پتہ ہے کیوں کیا جا رہا ، میں ہر وقت بولوں گا، سچ بولوں گا کیونکہ نہیں بولوں گا تو صوبے کا پارٹی کا نقصان ہو گا

عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

واضح رہے کہ 27 اگست کو ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عاطف خان کو عہدے سے ہٹا دیا،تحریک انصاف میں اختلافات، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کرپشن کے خلاف بولنا جرم بن گیا،عاطف خان اور شیر علی ارباب کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے لگے، کرپشن کی آوازیں آئیں تو پہلے شکیل خان نے استعفیٰ دیا، کرپشن الزامات کی عاطف خان نے تصدیق کی تو انہیں پارٹی عہدے سے ہٹا دیا گیا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیر علی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا ہے،عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے، عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جب کہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے

جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

Comments are closed.